اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، سعودی عرب سے ایک سو پینتس مسافر ہفتے کے روز لاہور پہنچے تھے، اِن میں نوے وہ تھے، جنہیں سعودی عرب سے بے دخل کیا گیا تھا۔ ان مسافروں کے پاس کوئی سامان بھی نہیں تھا جس ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی سیکورٹی حکام نے انہیں کام کاج کے دوران گرفتار کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے تیس مزدروں کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں جبکہ باقی تیس بغیر کورونا ٹیسٹ کرائے فرار ہوگئے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں کو خالی ہاتھ بے دخل کیا گیا ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲